Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْقُنُوْتُ : (ن) کے معنی خضوع کے ساتھ اطاعت کا التزام کرنے کے ہیں اس بنا پر آیت کریمہ : (وَ قُوۡمُوۡا لِلّٰہِ قٰنِتِیۡنَ ) (۲۔۲۳۸) اور خدا کے آگے ادب سے کھڑے رہا کرو۔میں بعض نے قانتین کے معنی طائعین کیے ہیں۔ (1) یعنی اطاعت کی حالت میں اور بعض نے خاضعین یعنی خشوع اور خضوع کے ساتھ اسی طرح آیت کریمہ : (کُلٌّ لَّہٗ قٰنِتُوۡنَ ) (۲۔۱۱۶) سب اس کے فرمانبردار ہیں میں بعض نے قٰنِتُوْنَ کے معنی خَاضِعُوْنَ کیئے ہیں اور بعض نے طَائِعُوْنَ (فرمانبردرا) اور بعض نے سَاکِتُوْنَ یعنی خاموش اور چپ چاپ اور اس سے بالکل خاموش ہوکر کھڑے رہنا مراد نہیں بلکہ عبادت گزاری میں خاموشی سے ان کی مراد یہ ہے جیسا کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا۔ (2) ’’کہ نماز تلاوت قرآن اور اللہ کی تسبیح و تحمید کا نام ہے اور اس میں کسی طرح کی انسانی گفتگو جائز نہیں ہے۔‘‘اسی بنا پر جب آپ سے پوچھا گیا کہ کونسی نماز افضل ہے تو آپﷺ نے فرمایا۔ (3) (۸۸) (طُوْل الْقُنُوْتِ) یعنی عبادت میں ہمہ تن مصروف ہوجانا اور اس کے ماسوا سے توجہ پھیرلینا قرآن پاک میں ہے (اِنَّ اِبۡرٰہِیۡمَ کَانَ اُمَّۃً قَانِتًا) (۱۶۔۱۲۰) بے شک حضرت ابراہیم علیہ السلام (لوگوں کے) امام اور (خدا کے) فرمانبردار تھے اور مریم علیہ السلام کے متعلق فرماویا (وَ کَانَتۡ مِنَ الۡقٰنِتِیۡنَ) (۶۶۔۱۲) اور فرمانبرداروں میں سے تھیں۔ (امن … قائما) (۳۹۔۹) یا وہ جو رات کے وقتوں میں زمین پر پیشانی رکھ کر اور کھڑے ہوکر عبادت کرتا ہے۔ (اقْنُتِیْ لَرَبِّکِ) (۳۔۴۳) اپنے پروردگار کی فرمانبرداری کرنا۔ (وَ مَنۡ یَّقۡنُتۡ مِنۡکُنَّ لِلّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ) (۳۳۔۳۱) اور جو تم میں سے خدا اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی۔ (وَالْقٰنِتِیْنَ وَالْقٰنِتٰتِ) (۳۳۔۳۵) اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں۔ (فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ) (۴۔۳۴) تو جو نیک بیبیاں ہیں وہ مردوں کے حکم پر چلتی ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اقْنُتِىْ سورة آل عمران(3) 43
الْقٰنِتِيْنَ سورة التحريم(66) 12
قَانِتًا سورة النحل(16) 120
قَانِتٌ سورة الزمر(39) 9
قٰنِتُوْنَ سورة البقرة(2) 116
قٰنِتُوْنَ سورة الروم(30) 26
قٰنِتِيْنَ سورة البقرة(2) 238
قٰنِتٰتٌ سورة النساء(4) 34
قٰنِتٰتٍ سورة التحريم(66) 5
وَالْقٰنِتِيْنَ سورة الأحزاب(33) 35
وَالْقٰنِتٰتِ سورة الأحزاب(33) 35
وَالْقٰنِـتِيْنَ سورة آل عمران(3) 17
يَّقْنُتْ سورة الأحزاب(33) 31