Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلسَّقْیُ وَالسُّقْیَا کے معنیٰ پینے کی چیز دینے کے ہیں۔ اور اِسْقَائُ کے معنیٰ پینے کی چیز پیش کردینے کے ہیں تاکہ حسبش منشا لے کر پی لے لہٰذا اِسْقَاء بنسبت سَقْیٌ کے زیادہ بلیغ ہے کیونکہ اِسْقَاء میں مَاسَقٰی مِنْہٗ کے پیش کردینے کا مفہوم پایا جاتا ہے کہ پینے والا جس قدر چاہے اس سے نوش فرمالے۔ مثلاً: اَسْقَیْتُہٗ نَھَرًا کے معنیٰ یہ ہوں گے کہ میں نے اسے پانی کی نہر پر لے جاکر کھڑا کردیا۔ چنانچہ قرآن پاک سَقْیٌ کے متعلق فرمایا: (وَ سَقٰہُمۡ رَبُّہُمۡ شَرَابًا طَہُوۡرًا) (۷۶:۲۱) اور ان کو نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا۔ (وَ سُقُوۡا مَآءً حَمِیۡمًا) (۴۷:۱۵) اور ان کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا۔ (وَ الَّذِیۡ ہُوَ یُطۡعِمُنِیۡ وَ یَسۡقِیۡنِ) (۲۶:۸۹) اور وہ مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔ اور اِسْقَاء کے متعلق فرمایا: (وَّ اَسۡقَیۡنٰکُمۡ مَّآءً فُرَاتًا) (۷۷:۲۷) اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا۔ (فَاَسۡقَیۡنٰکُمُوۡہُ) (۱۵:۲۲) اور ہم ہی تم کو اس کا پانی پلاتے ہیں۔ اور آیت کریمہ میں: (نُسۡقِیۡکُمۡ مِّمَّا فِیۡ بُطُوۡنِہَا) (۲۳:۲۱) (کہ) جو ان کے پیٹوں میں ہے اس سے ہم تمہیں (دودھ) پلاتے ہیں۔ میں ایک قرأت فتحہ نون کے ساتھ بھی ہے۔ سِقْیٌ کے معنیٰ پانی کا حصہ اور سیراب شدہ زمین دونوں آتے ہیں کیونکہ سِقْیٌ بمعنیٰ مَسْقِیٌّ (اسم مفعول) کے ہے۔ جیسے نِقْضٌ بمعنیٰ مَنْقُوضٌ ہے۔ اور یہ دونوں چیزیں بھی مفعول بنتی ہیں اس لئے سِقْیٌ کا لفظ ان دونوں چیزوں پر بولا جاتا ہے۔ اَلْاِسْتِسْقَائُ کے معنیٰ کسی سے پانی طلب کرنے کے ہیں چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَ اِذِ اسۡتَسۡقٰی مُوۡسٰی) (۲:۶۰) اور جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کے لئے (اﷲ سے) پانی مانگا۔ اَلسِّقَائُ: (مشکیزہ) وہ برتن جس میں پینے کی چیز رکھی جائے اسی سے ہے: اَسْقَیْتُکَ جِلْدًا کہ میں نے تمہیں (مشکیرہ بنانے کے لئے چمڑا دیا) اور آیت کریمہ: (جَعَلَ السِّقَایَۃَ فِیۡ رَحۡلِ اَخِیۡہِ ) (۱۲:۷۰) (تو) اپنے بھائی کے شلیتے میں پینے کا برتن رکھ دیا۔ میں سِقَایَۃٌ سے مراد وہی ہے جسے (بعد کی آیت میں) صُوَاعَ الْمَلِکِ کہا گیا ہے اس ایک ہی برتن کے یہ دو نام دو اعتبار سے ہیں یعنی اس کے ساتھ پانی پینے کے لحاظ سے اسے سِقَایَۃٌ کہا ہے اور اس لحاظ سے کہ اس کے ساتھ غلہ ناپا جاتا ہے سے صُوَاع کہہ دیا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اسْتَسْقٰى سورة البقرة(2) 60
اسْتَسْقٰىهُ سورة الأعراف(7) 160
السِّقَايَةَ سورة يوسف(12) 70
تَسْقِى سورة البقرة(2) 71
تُسْقٰى سورة الغاشية(88) 5
سَقَيْتَ سورة القصص(28) 25
سِقَايَةَ سورة التوبة(9) 19
فَاَسْقَيْنٰكُمُوْهُ سورة الحجر(15) 22
فَسَقٰى سورة القصص(28) 24
فَيَسْقِيْ سورة يوسف(12) 41
لَاَسْقَيْنٰهُمْ سورة الجن(72) 16
نَسْقِيْ سورة القصص(28) 23
نُسْقِيْكُمْ سورة النحل(16) 66
نُسْقِيْكُمْ سورة المؤمنون(23) 21
وَسَقٰىهُمْ سورة الدھر(76) 21
وَسُقُوْا سورة محمد(47) 15
وَسُقْيٰهَا سورة الشمس(91) 13
وَيَسْقِيْنِ سورة الشعراء(26) 79
وَيُسْقَوْنَ سورة الدھر(76) 17
وَيُسْقٰى سورة إبراهيم(14) 16
وَّاَسْقَيْنٰكُمْ سورة المرسلات(77) 27
وَّنُسْقِيَهٗ سورة الفرقان(25) 49
يَسْقُوْنَ سورة القصص(28) 23
يُسْقَوْنَ سورة المطففين(83) 25
يُّسْقٰى سورة الرعد(13) 4