Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلشَّیْطَانُ: اس میں نون اصلی ہے اور یہ شَطَنَ سے مشتق ہے جس کے معنیٰ دور ہونے کے ہیں۔ (1) اور بِئْرٌ شَطُوْنٌ (بہت گہرا کنواں) ۔ شَطَنَتِ الدَّار: گھر کا دور ہونا۔ غُرْبَۃٌ شَطُوْنٌ: (وطن سے دوری) وغیرہ محاورات اسی سے مشتق ہیں۔ بعض نے کہا ہے کہ لفظ شَیْطَانٌ میں نون زائدہ ہے اور یہ شَاطَ یَشِیْطُ سے مشتق ہے جس کے معنیٰ غصہ سے سوختہ ہوجانے کے ہیں اور شیطان کو بھی شیطان اسی لئے کہا جاتا ہے کہ وہ آگ سے پیدا ہوا ہے۔ جیساکہ فرمایا: (وَ خَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍ) (۵۵:۱۵) اور جنات کو آگ کے شعلہ سے پیدا کیا۔ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ اس سے قوت غضبیہ اور حمیت مذمومہ افراط کے ساتھ پائی جاتی ہے اس بنا پر اس نے آدم علیہ السلام کے سامنے سجدہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ابوعبیدہ نے کہا ہے۔ (2) کہ شیطان ہر سرکش کو کہتے ہیں خواہ وہ جن و انس سے ہو یا دیگر حیوانات سے۔ قرآن پاک میں ہے: (شیاطین الجن والانس) (۶:۱۳) شیطان (سیرت) انسانوں اور جنوں کو۔ (وان الشیاطین لیوجون) (۶:۲۲) اور شیطان (لوگ) … دلوں میں (یہ بات) ڈالتے ہیں۔ (وَ اِذَا خَلَوۡا اِلٰی شَیٰطِیۡنِہِمۡ ) (۲:۱۴) اور جب اپنے شیطانوں میں جاتے ہیں۔ یعنی جب جنوں اور انسانوں میں سے اپنے اصحاب کے پاس جاتے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (کَاَنَّہٗ رُءُوۡسُ الشَّیٰطِیۡنِ) (۳۷:۶۵) جیسے شیطانوں کے سر۔ میں بعض نے کہا ہے کہ شیاطین سے باریک جسم کے سانپ مراد ہیں اور بعض نے سرکش جن مراد لئے ہیں اور (ناگ پھینی تھوہر کے پتوں کو) بدنما ہونے کی وجہ سے بطور تشبیہ رؤس الشیاطِیْن کہا گیا ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَ اتَّبَعُوۡا مَا تَتۡلُوا الشَّیٰطِیۡنُ ) (۲:۱۰۲) اور ان (لزلیات) کے پیچھے لگ گئے جو (سلیمان علیہ السلام کے عہد سلطنت میں) شیاطین پڑھا کرتے تھے۔ میں شیاطین سے سرکش جن مراد ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سرکش انسان بھی مراد ہوں شاعر نے کہا ہے۔ (3) (۲۶۲) لَوْ اَنَّ شَیْطَانَ الذُّئَابِ العُسَّلِ اگر سرکش تیز رو بھیڑیا۔ یہاں عُسَّلٌ، عَاسِلٌ کی جمع ہے اور عَاسِلٌ کے معنیٰ نہایت سرعت کے ساتھ دوڑنے والے کے ہیں اور عَسَلَانٌ کا لفظ بھیڑئیے کی تیزروی کے ساتھ مخصوص ہے۔ دوسرے شاعر نے کہا ہے۔ (4) (الزجر) (۲۶۳) مَالَیْلَۃُ الفَقِیْرِ اِلَّا شَیطَانٌ کہ مقام فقیر میں رات شیطان کی طرح بھیانک ہوتی ہے۔ اور انسان کی ہر بری خصلت کو شیطان کہا جاتا ہے چنانچہ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ (5) اَلْحَسَدُ شَیْطَانٌ وَالغَضَبُ شَیطَانٌ کہ حسد بھی شیطان ہے اور غصہ بھی شیطان ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الشَّيْطٰنِ سورة الأعراف(7) 200
الشَّيْطٰنِ سورة الأعراف(7) 201
الشَّيْطٰنِ سورة الأنفال(8) 11
الشَّيْطٰنِ سورة النحل(16) 98
الشَّيْطٰنِ سورة النور(24) 21
الشَّيْطٰنِ سورة النور(24) 21
الشَّيْطٰنِ سورة القصص(28) 15
الشَّيْطٰنِ سورة حم السجدہ(41) 36
الشَّيْطٰنِ سورة المجادلة(58) 10
الشَّيْطٰنِ سورة المجادلة(58) 19
الشَّيْطٰنِ سورة المجادلة(58) 19
الشَّيْطٰنِ سورة الحشر(59) 16
الشَّيٰطِيْنَ سورة البقرة(2) 102
الشَّيٰطِيْنَ سورة الأنعام(6) 121
الشَّيٰطِيْنَ سورة الأعراف(7) 27
الشَّيٰطِيْنَ سورة الأعراف(7) 30
الشَّيٰطِيْنَ سورة مريم(19) 83
الشَّيٰطِيْنُ سورة البقرة(2) 102
الشَّيٰطِيْنُ سورة الأنعام(6) 71
الشَّيٰطِيْنُ سورة الشعراء(26) 210
الشَّيٰطِيْنُ سورة الشعراء(26) 221
الشَّيٰطِيْنِ سورة بنی اسراءیل(17) 27
الشَّيٰطِيْنِ سورة الأنبياء(21) 82
الشَّيٰطِيْنِ سورة المؤمنون(23) 97
الشَّيٰطِيْنِ سورة الصافات(37) 65
اَلشَّيْطٰنُ سورة البقرة(2) 268
شَـيٰطِيْنَ سورة الأنعام(6) 112
شَيْطٰنًا سورة النساء(4) 117
شَيْطٰنًا سورة الزخرف(43) 36
شَيْطٰنٍ سورة الحجر(15) 17
شَيْطٰنٍ سورة الحج(22) 3
شَيْطٰنٍ سورة الصافات(37) 7
شَيْطٰنٍ سورة التكوير(81) 25
شَيٰطِيْنِهِمْ سورة البقرة(2) 14
لِلشَّيْطٰنِ سورة مريم(19) 45
لِّلشَّـيٰطِيْنِ سورة الملك(67) 5
وَالشَّيٰطِيْنَ سورة مريم(19) 68
وَالشَّيٰطِيْنَ سورة ص(38) 37