Blog
Books
Search Quran
Lughaat

کَعْبُ الرِّجْلِ: (نخنہ) اس ہڈی کو کہتے ہیں جو پاؤں اور پنڈلی کے جوڑ پر ہوتی ہے قرآن پاک میں ہے۔ (وَ اَرۡجُلَکُمۡ اِلَی الۡکَعۡبَیۡنِ) (۵۔۶) اور ٹخنوں تک پاؤں دھولیا کرو۔اَلْکَعْبَۃُ:اصل میں ہر اس مکان کو کہتے ہیں جو ٹخنے کی شکل پر چوکور بنا ہو اسی سے بیت الحرام کو اَلْکَعْبَۃُ کے نام سے پکارا گیا ہے۔قرآن پاک میں ہے: (جَعَلَ اللّٰہُ الۡکَعۡبَۃَ الۡبَیۡتَ الۡحَرَامَ قِیٰمًا لِّلنَّاسِ) (۵۔۹۷) خدا نے عزت کے گھر (یعنی) کعبے کو لوگوں کیلئے موجب امن قرار فرمایا۔ذُوْالْکَعْبَاتِ:بنوربیعہ کی عبادت گاہ کا نام جو انہوں نے جاہلیت میں بنائی تھی۔محاورہ ہے۔ (فُلَانٌ حَابِسٌ فِیْ کَعْبَتِہ) یعنی فلاں اپنے کمرہ میں بیٹھا ہوا ہے۔ جو مکعب شکل پر بنا ہوا ہے اِمْرَلَٔۃٌ کَاعِبٌ ابھرے ہوئے پستانوں والی لڑکی۔اور یہ کِعَابَۃٌ سے ماخوذ ہے جس کے معنی عورت کی چھاتی ابھرنے کے ہیں۔اور کَاعِبُ کی جمع کَوَاعِبٌ آتی ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَکَوَاعِبَ اَتْرَابَا) (۷۸۔۳۳) اور ہم عمر نوجوان عورتیں۔ (کَعَبَ الثَّدْیُ کَعْبًا وَکَعَّبَ تَکْعِیْبًا) : (لڑکی کی) چھاتی ابھرآنا۔ثَوْبٌ مُّکَعَّبٌ:لپیٹا ہوا کپڑا جس کی تہ سخت اور اٹھی ہوئی ہو۔اور سر کنڈے یا نیزے کی دو گروپوں کے درمیان کے حصہ کو بھی تشبیہ کے طور پر کعب (پور) کہا جاتا ہے۔کیونکہ جس طرح ٹخنہ پنڈلی اور پاؤں کے درمیان فاصل ہوتا ہے اس طرح یہ بھی دو گروپوں کے درمیان فاصل ہوتی ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْكَعْبَةَ سورة المائدة(5) 97
الْكَعْبَةِ سورة المائدة(5) 95
الْكَعْبَيْنِ سورة المائدة(5) 6
وَّكَوَاعِبَ سورة النبأ(78) 33