اَلسُّؤالُ کے معنیٰ کسی چیز کی معرفت حاصل کرنے کی استدعا یا اس چیز کی استدعا کرنے کے ہیں جو مؤدی الی المعرفۃ ہو۔ نیز مال کی استدعا یا اس چیز کی استدعا کرنے کو بھی سُؤَالٌ کہا جاتا ہے جو موَدی المال ہو پھر کسی چیز کی معرفت کی استدعا کا جواب اصل میں تو زبان سے دیا جاتا ہے لیکن کتابت یا اشارہ اس کا قائم مقام بن سکتا ہے اور مال کی استدعا کا جواب اصل میں تو ہاتھ سے ہوتا ہے لیکن زبان سے وعدہ یا انکار اس کے قائم مقام بن سکتا ہے پھر اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ سوال کے معنیٰ استدعا معرفت کیسے صحیح ہوسکتے ہیں جب کہ یہ ثابت ہے کہ قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں سے سوال کرے گا۔ جیسے فرمایا: (وَ اِذۡ قَالَ اللّٰہُ یٰعِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ ءَاَنۡتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ) (۵:۱۱۶) اور (اس وقت) کو بھی یاد رکھو۔ جب اﷲ فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کا اپنے بندوں سے سوال کرنا کسی قسم کی معرفت حاصل کرنے کے لئے نہیں ہوگا اس لئے کہ وہ تو علام الغیوب ہے۔ (وَلَا تَخْفٰی عَلَیْہٖ خَافِیَۃٌ) بلکہ لوگوں کو بتلانے اور انہیں سرزنش کرنے کی غرض سے ہوگا لیکن پھر بھی یہ سوال عن المعرفۃ، کبھی کسی چیز سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ہوتا ہے اور کبھی محض سرزنش کے لئے جیساکہ قرآن پاک میں ہے: (وَ اِذَا الۡمَوۡءٗدَۃُ سُئِلَتۡ ۪) (۸۱:۸) جب لڑکی سے جو زندہ دفنائی گئی ہے پوچھا جائے گا۔ اور کبھی صرف مسؤل (جس سے سوال کیا جائے) کو جتلانے کے لئے (نہ کہ خود کسی چیز سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے) اور سوال جب کسی چیز کی معرفت حاصل کرنے کے لئے ہو تو مفعول ثانی کی طرف کبھی تو وہ متعدی بنفسہٖ ہوتا ہے اور کبھی حرف جار کے ذریعہ چنانچہ تم کہوگے: سَأَلْتُہٗ کَذَا وَسَائَلْتُہٗ عَنْ کَذَا وَبِکَذَا: لیکن زیادہ تر بواسطۂ عن کے متعدی ہوتا ہے جیسے کہ قرآن پاک میں ہے: (وَ یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الرُّوۡحِ) (۱۷:۸۵) اور تم سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ (وَ یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنۡ ذِی الۡقَرۡنَیۡنِ) (۱۸:۸۳) اور تم سے ذی القرنین کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ (یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الۡاَنۡفَالِ) (۸:۱) (اے محمد ﷺ! مجاہد لوگ) تم سے غنیمت کے مال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ اور فرمایا: (وَ اِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ) (۲:۱۸۶) اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں۔ (سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ ) (۷۰:۱) ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہوکر رہے گا۔ اور جب سوال طلب مال کے لئے ہو تو وہ متعدی بنفسہٖ بھی ہوتا ہے۔ اور بذریعہ ’’مِنْ‘‘ کے بھی چناچنہ فرمایا: (وَ اِذَا سَاَلۡتُمُوۡہُنَّ مَتَاعًا فَسۡـَٔلُوۡہُنَّ مِنۡ وَّرَآءِ حِجَابٍ) (۳۳:۵۳) اور جب پیغمبروں کی بیویوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے باہر سے مانگو۔ (وَ سۡـَٔلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ وَ لۡیَسۡـَٔلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقُوۡا) (۶۰:۱۰) اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کیا ہو تم ان سے طلب کرو۔ اور جو کچھ انہوں نے (اپنی عورتوں پر) خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں۔ (وَ سۡئَلُوا اللّٰہَ مِنۡ فَضۡلِہٖ) (۴:۳۲) اور خدا سے اس کا فضل (وکرم) مانگتے رہو۔ فقیر کو بھی جب وہ کسی چیز کی استدعا کرے تو اسے سائل کے لفظ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ چنانچہ فرمایا: (وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنۡہَرۡ ) (۹۳:۱۰) اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا۔ (لِّلسَّآئِلِ وَ الۡمَحۡرُوۡمِ) (۵۱:۱۹) مانگنے والے اور نہ مانگنے والے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
يَتَسَاۗءَلُوْنَ | سورة المدثر(74) | 40 |
يَتَسَاۗءَلُوْنَ | سورة النبأ(78) | 1 |
يَسْاَلُوْنَ | سورة الأحزاب(33) | 20 |
يَسْــــَٔـلُوْنَكَ | سورة الأعراف(7) | 187 |
يَسْــــَٔـلُوْنَكَ | سورة الأعراف(7) | 187 |
يَسْــــَٔـلُوْنَكَ | سورة الأنفال(8) | 1 |
يَسْـــَٔــلُوْنَكَ | سورة النازعات(79) | 42 |
يَسْـــَٔلُوْنَكَ | سورة المائدة(5) | 4 |
يَسْــَٔــلُكَ | سورة النساء(4) | 153 |
يَسْــَٔـلُ | سورة القيامة(75) | 6 |
يَسْــَٔـلُوْنَ | سورة البقرة(2) | 273 |
يَسْــَٔـلُوْنَكَ | سورة البقرة(2) | 189 |
يَسْــَٔـلُوْنَكَ | سورة البقرة(2) | 215 |
يَسْــَٔـلُوْنَكَ | سورة البقرة(2) | 217 |
يَسْــَٔـلُوْنَكَ | سورة البقرة(2) | 219 |
يَسْـَٔـــلُكَ | سورة الأحزاب(33) | 63 |
يَسْـَٔــلُ | سورة المعارج(70) | 10 |
يَسْـَٔــلُكُمْ | سورة يس(36) | 21 |
يَسْـَٔــلْكُمْ | سورة محمد(47) | 36 |
يَسْـَٔـلُهٗ | سورة الرحمن(55) | 29 |
يَسْـَٔـلُوْنَ | سورة الذاريات(51) | 12 |
يَّتَسَاۗءَلُوْنَ | سورة الصافات(37) | 27 |
يَّتَسَاۗءَلُوْنَ | سورة الصافات(37) | 50 |
يَّتَسَاۗءَلُوْنَ | سورة الطور(52) | 25 |
يُسْــَٔــلُوْنَ | سورة الأنبياء(21) | 23 |
يُسْــَٔـلُ | سورة الأنبياء(21) | 23 |
يُسْـَٔــلُ | سورة القصص(28) | 78 |
يُسْـَٔــلُ | سورة الرحمن(55) | 39 |
يَّسْـَٔــلْكُمُوْهَا | سورة محمد(47) | 37 |