Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلزَّیَدُ: جھاگ کو کہتے ہیں اور اَزْبَدَالْمَائُ کے معنیٰ ہیں: پانی کے اوپر جھاگ آگیا۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاَمَّا الزَّبَدُ فَیَذۡہَبُ جُفَآءً) (۱۳:۱۷) سو جھاگ تو رائیگاں جاتا ہے۔ پھر محض رنگ میں مشابہت کی وجہ سے مسکہ کو بھی زُبْدٌ کہا جاتا ہے اور زَبَدَتُّہٗ زَبَداً کے معنیٰ ہیں ’’میں نے اسے جھاگ کی طرح بکثرت مال دیا‘‘ میں نے اسے مسکہ کھلایا‘‘ اَلزَّبَادُ: پھول یا کلی جو جھاگ کی طرح سفید ہوتی ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الزَّبَدُ سورة الرعد(13) 17
زَبَدًا سورة الرعد(13) 17
زَبَدٌ سورة الرعد(13) 17