Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْوَفْرُ:مال کثیر کو کہتے ہیں جس میں کسی چیز کی کمی نہ ہو اور وَفَرْتُہٗ (س) وَفُرَا وَوفُوْرًا وَفِرَۃً کے معنی کسی چیز کو پورا کرنے کے ہیں۔اور وَفَّرْتُہٗ (تفعیل) تکثیر کے لئے آیا ہے قرآن پاک میں ہے۔ (فَاِنَّ جَہَنَّمَ جَزَآؤُکُمۡ جَزَآءً مَّوۡفُوۡرًا) (۱۷۔۶۳) تو تم سب کی سزا جہنم ہے اور وہ پوری پوری سزا دے۔وَفَرْتُ عِرْضَہٗ میں نے اس کی عزت کو کم نہیں کیا۔اَرْضٌ فَیْ نَبْتِھَا وَفْرَۃٌ:وہ زمین جس میں پوری طرح گھاس جمی ہوئی ہو۔رَاَیْتُ فُلَانًا ذَا وِفَارَۃِِ:میں نے فلاں کو عقل و مروت میں کامل پایا۔ اَلْوَافِرُ:علم عروض کی اصطلاح میں ایک بحر کا نام ہے (جس میں مفاعلتن چھ بار آتا ہے) ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
مَّوْفُوْرًا سورة بنی اسراءیل(17) 63