Blog
Books
Search Quran
Lughaat

خَبَتِ (ن) النَّارُ: آگ کا شعلہ افسردہ ہوگیا اور اس پر راکھ کا خِبَائٌ یعنی پردہ سا آگیا۔اصل میں خَبَائٌ اس پردہ کو کہتے ہیں جس سے کسی چیز کو ڈھانپا جائے۔اسی بناء پر جو یا گہیوں کی بالی کے چھلکے کو بھی خِبَاء کہا جاتا ہے قرآن پاک میں ہے: (کُلَّمَا خَبَتۡ زِدۡنٰہُمۡ سَعِیۡرًا ) (۱۷۔۹۷) جب اس کی آگ بجھنے کو ہوگی تو ہم ان کو (عذاب دینے کے لئے) اور بھڑکادیں گے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
خَبَتْ سورة بنی اسراءیل(17) 97