اَلْفَجُّ: دو پہاڑوں کے درمیان کشادگی کو کہتے ہیں اس کے بعد وسیع راستہ کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے۔ اس کی جمع فِجَاجٌ ہے قرآن پاک میں ہے: (مِنۡ کُلِّ فَجٍّ عَمِیۡقٍ ) (۲۲:۲۷) دور (دراز) راستوں سے۔ (فِیۡہَا فِجَاجًا سُبُلًا ) (۲۱:۳۱) اس میں کشادہ رستے اَلْفَجَجُ انسان کے دونوں گھٹنوں کے درمیان کشادگی ہونا اور ایسے آدمی کو جس کے گھٹنوں میں کشادگی ہو اَفَجُّ کہتے ہیں۔ اسی سے حَافِرٌ مُفَجَّجٌ ہے۔ یعنی وہ گھوڑا جس کی ٹانگوں کے درمیان کشادگی ہو اور خادم زخم کو جُوْجٌ فِجٌّ کہا جاتا ہے۔