اَلْعُمْقُ: دراصل اس کے معنی نیچے کی طرف دوری یعنی گہرائی کے ہیں اس لیے بہت گہرے کنویں کو بِئْرٌ عَمِیْقٌ کہا جاتا ہے۔ راستے کی صفت ہو تو اس کے معنی دوردراز راستہ کے ہوتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے۔ (مِنۡ کُلِّ فَجٍّ عَمِیۡقٍ ) (۲۲:۲۷) دوردراز راستے سے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
عَمِيْقٍ | سورة الحج(22) | 27 |