Blog
Books
Search Quran
Lughaat

سَبَأٌ: ایک شہر کا نام ہے جو پرانے زمانے میں (سیل العرم سے) تباہ ہوگیا تھا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ جِئۡتُکَ مِنۡ سَبَاٍۭ بِنَبَاٍ یَّقِیۡنٍ ) (۲۷:۲۲) اور میں سبا سے تیرے پاس ایک یقینی خبر لے کر آیا ہوں۔ اور اسی سے ایک ضرب المثل ہے۔ ذَھَبُوْا اَیَادِیْ سَبَاٍ: یعنی وہ تتر بتر ہوگئے اور اہل سبا کی طرح ان کا نام و نشان مٹ گیا۔ سَبَأتُ الْخَمْرَ: میں نے پینے کے لئے شراب خریدی۔ اَلسَّابِیَائُ: مشیمہ یعنی وہ جھلی جس میں بچہ ہوتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
سَبَاٍۢ سورة النمل(27) 22