Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَسَنَ (-ُِ) اَلْمَائُ پانی کا سخت بدبودار ہوجانا مَائٌ اٰسِنٌ متغیر اور بدبودار پانی۔ چنانچہ فرمایا : (ِّنۡ مَّآءٍ غَیۡرِ اٰسِنٍ ) (۴۷:۱۵) اس پانی کی (نہریں ہیں) جو کبھی بدبودار نہں ہوگا۔ اَسَنَ الرَّجُلُ پانی کی بدبو سے بیمار اور بیہوش ہونا۔ شاعر نے کہا ہے۔ (1) (۱۵) یَمِیْدُ فی الرُمح مَیْدَ الْمَائِح الاَسِنِ۔ نیزے پر اس طرح تڑپتا ہے جیسے کنویں پر اترنے والا بیہوش آدمی تڑپ رہا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ تشبیہ کے طور تَأسَّنَ الرَّجُلُ محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی بیمار پڑنے کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اٰسِنٍ سورة محمد(47) 15