Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْعَسَلُ: شہد کو کہتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (مِّنۡ عَسَلٍ مُّصَفًّی) (۴۷:۱۵) صاف کردہ شہد کی… اور کنایہ کے طور پر جماع کو عُسَیْلَۃٌ کہا جاتا ہے۔ حدیث میں ہے۔(1) (۴۴) (حَتّٰی تَذُوْقِیْ عُسَیْلَتَہٗ وَیَذُوْقَ عُسَیْلَتَکِ) جب تک تم دونوں ایک دوسرے سے جماع کی لذت حاصل نہ کرو (اس وقت تک پہلے خاوند سے نکاح کی اجازت نہیں ہے) اَلْعَسَلَانُ: نیزے کا مضبوط ہونا، دوڑتے وقت اعضا کا ہلنا عام طور پر اَلْعَسَلَانْ: کا لفظ بھیڑئیے کی تیزروی کے لیے استعمال ہوتا یہ، چنانچہ کہا جاتا ہے: مَرَّ یَعْسِلُ وَیَنْسِلُ بھیڑیا تیزی سے دوڑتا ہوا گزرا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
عَسَلٍ سورة محمد(47) 15