اَلْمِرْیَۃٌ کے معنی کسی معاملہ میں تردد کرنے کے ہیں اور یہ شک سے خاص ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ ( وَ لَا یَزَالُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡہُ ) (۲۲۔۵۵) اور کافر لوگ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے۔ (فَلَا تَکُ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّمَّا یَعۡبُدُ ہٰۤؤُلَآءِ) (۱۱۔۱۰۹) تو یہ لوگ جو غیر خدا کی پرستش کرتے ہیں۔ اس سے تم خلجان میں نہ پڑتا۔ (فَلَا تَکُنۡ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡ لِّقَآئِہٖ ) (۳۲۔۲۳) تو تم اس کے ملنے سے شک میں نہ ہونا۔ (اَلَاۤ اِنَّہُمۡ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡ لِّقَآءِ رَبِّہِمۡ) (۴۱۔۵۴) دیکھو! یہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ اَلْاِمْرَائُ وَالْمُمَارَاۃُ کے معنی ایسے کام میں جھگڑا کرنا کے ہیں۔ جس کے تسلیم کرنے میں تردد ہو۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے۔ (قَوۡلَ الۡحَقِّ الَّذِیۡ فِیۡہِ یَمۡتَرُوۡنَ) (۱۹۔۳۴) یہ سچی بات ہے جس میں لوگ شک کرتے ہیں۔ (بِمَا کَانُوۡا فِیۡہِ یَمۡتَرُوۡنَ ) (۱۵۔۶۳) جس میں لوگ شک کرتے تھے۔ (اَفَتُمٰرُوۡنَہٗ عَلٰی مَا یَرٰی) (۵۳۔۱۲) کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑے ہو۔ (فَلَا تُمَارِ فِیۡہِمۡ اِلَّا مِرَآءً ظَاہِرًا) (۱۸۔۲۲) تو تم ان کے معاملے میں گفتگو نہ کرنا۔ مگر سرسری سی گفتگو۔ دراصل مَرَیْتُ النَّاقَۃَ سے ماخوذ ہے۔ جس کے معنی ہیں: اونٹنی کے تھنوں کو سہلانا تاکہ دودھ دے دے۔ (مَرْیَمْ) علیہا السلام۔ یہ عجمی لفظ ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ کا نام (قرآن پاک نے) (مَرْیَمُ) (۳۔۴۵) بتایا ہے۔ (م ز ن) اَلْمُزْن کے معنی سفید چمک دار بادل ہین۔ اس بادل کے ایک ٹکڑے کو مُزْنَۃٌ کہاجاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (ئَ اَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْہُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُمْزِلُوْنَ) کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا یا ہم نازل کرتے ہیں۔ اِبْنُ مُزْنَۃٍ : ماہ نو جو بادل سے نمودار ہو۔ فُلَانٌ یَّتَمَزَّنُ کے معنی ہیں: فلاں بادل کی طرح سخاوت کرتا ہے یعنی بتکلف سخاوت کرتا ہے۔ مَزَّنْتُ فُلَاناً میں نے اسے بادل کے ساتھ تشبیہ دی ور مَازِنٌ چیونٹی کے انڈوں کو کہتے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْمُمْتَرِيْنَ | سورة البقرة(2) | 147 |
الْمُمْتَرِيْنَ | سورة آل عمران(3) | 60 |
الْمُمْتَرِيْنَ | سورة الأنعام(6) | 114 |
الْمُمْتَرِيْنَ | سورة يونس(10) | 94 |
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ | سورة النجم(53) | 12 |
تَتَـمَارٰى | سورة النجم(53) | 55 |
تَمْتَرُنَّ | سورة الزخرف(43) | 61 |
تَمْتَرُوْنَ | سورة الأنعام(6) | 2 |
تَمْتَرُوْنَ | سورة الدخان(44) | 50 |
تُمَارِ | سورة الكهف(18) | 22 |
فَتَـمَارَوْا | سورة القمر(54) | 36 |
مِرَاۗءً | سورة الكهف(18) | 22 |
مِرْيَةٍ | سورة هود(11) | 17 |
مِرْيَةٍ | سورة هود(11) | 109 |
مِرْيَةٍ | سورة الحج(22) | 55 |
مِرْيَةٍ | سورة السجدة(32) | 23 |
مِرْيَةٍ | سورة حم السجدہ(41) | 54 |
يَمْتَرُوْنَ | سورة الحجر(15) | 63 |
يَمْتَرُوْنَ | سورة مريم(19) | 34 |
يُمَارُوْنَ | سورة الشورى(42) | 18 |