Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْفُسْحُ وَالْفَسِیْحُ کے معنی وسیع جگہ کے ہیں اور تَفَسَّحَ کے معنی وسیع ہونے کے۔ چنانچہ محاورہ ہے۔ فَسَّحْتُ مَجْلِسَہٗ میں نے اس کے لیے محفل میں جگہ کردی تو وہ اس میں کھل کر بیٹھ گیا۔ قرآن میں ہے: (یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا قِیۡلَ لَکُمۡ تَفَسَّحُوۡا فِی الۡمَجٰلِسِ فَافۡسَحُوۡا یَفۡسَحِ اللّٰہُ لَکُمۡ) (۵۸:۱۱) اے مومنو! جب تم سے کہا چاہے کہ مجلس میں کھل کر بیٹھو تو کھل کر بیٹھ جایا کرو خدا تم کو کشادگی بخشے گا۔ اسی سے فَسَّحْتُ لِفُلَانٍ اَنْ یَفْعَلَ کَذَا کا محاورہ یہ جس کے معنی وَسَّعْتُ لَہٗ کے ہیں ھُوَ فِیْ فُسْحَۃٍ مِنْ ھٰذَا الْاَمْرِ وہ اس معاملہ میں آزاد ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَفَسَّحُوْا سورة المجادلة(58) 11
فَافْسَحُوْا سورة المجادلة(58) 11
يَفْسَحِ سورة المجادلة(58) 11