اَلْعِھْنُ کے معنی رنگین اون کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے۔ (کَالۡعِہۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِ) (۱۰۱:۵) دھنی ہوئی رنگین اون کی طرح۔ یہاں صرف رنگ کے اعتبار سے پہاڑوں کو رنگدار اون کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے، جیساکہ آیت کریمہ: (فَکَانَتۡ وَرۡدَۃً کَالدِّہَانِ ) (۵۵:۳۷) تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا۔ میں بیان ہوچکا ہے۔ رَمٰی بِالْکَلَامِ عَلٰی عَوَاھِنِہٖ: بے سوچے سمجھے بات کرنا، فکر و غور کیے بغیر بات کرنا جیساکہ کہا جاتا ہے: اَوْرَدَ کَلَامَہٗ غَیْرَ مُفَسَّرٍ: کہ اس نے اپنی بات کی وضاحت نہیں کی۔
Words | Surah_No | Verse_No |
كَالْعِهْنِ | سورة المعارج(70) | 9 |
كَالْعِهْنِ | سورة القارعة(101) | 5 |