اَلنَّھْرُ:بافراط پانی بہنے کے مجری کو کہتے ہیں کی جمع اَنْھَارٌ آتی ہے۔قرآن پاک میں ہے:۔ (وَّ فَجَّرۡنَا خِلٰلَہُمَا نَہَرًا) (۱۸۔۳۳) اور دونوں میں ہم نے ایک نہر بھی جاری کررکھی تھی۔ (وَ اَلۡقٰی فِی الۡاَرۡضِ رَوَاسِیَ اَنۡ تَمِیۡدَ بِکُمۡ وَ اَنۡہٰرًا وَّ سُبُلًا) (۱۶۔۱۵) اور اس نے زمین پر پہاڑ بناکر رکھ دیئے کہ تم کو لے کر کہیں جھک نہ جائے اور نہریں اور رستے بنادیئے۔اور جنت میں لوگوں پر جو فیض اور فضل الہیٰ جاری ہوگا اسے بھی بطور مثال کے اَنْھَارٌ سے تعبیر فرمایا ہے۔جیسے: (اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ نَہَرٍ ) (۵۴۔۵۴) جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے۔ (وَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ جَنّٰتٍ وَّ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ اَنۡہٰرًا ) (۷۱۔۱۲) اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہادے گا۔ (جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ) (۲۔۲۵) (نعمت کے) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔اَلنَّھْرُ کے معنی وسعت اور فراخی کے بھی آتے ہیں۔تَشْبِیْھَا بِنَھْرِ الْمَائِ اور اسی سے اَنْھَرْتُ الْمَآئَ (پانی بہانا) ہے۔اور اَنْھَرَ الْمَآئُ کے معنی پانی کے جاری ہونے کے ہیں۔نَھْرٌ وَنَھِرٌ نہر جس میں پانی فراوانی سے بہہ رہا ہو۔ابوذویب نے کہا ہے (1) (۴۳۸) (اَقَامَتْ بِہ فَابْتَنَتْ خَیْمَۃً عَلٰی قَصَبٍ وَفرَابٍ نَھَرِ) اَلنَّھَارُ: (ن) شرغا طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب کے وقت کو نَھَارٌ کہا جاتا ہے لیکن لغوی لحاظ سے اس کی حد طلوع شمس سے لے کر غروب آفتاب تک ہے۔قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ ہُوَ الَّذِیۡ جَعَلَ الَّیۡلَ وَ النَّہَارَ خِلۡفَۃً ) (۲۵۔۶۲) اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا۔ (اَتٰہَاۤ اَمۡرُنَا لَیۡلًا اَوۡ نَہَارًا) (۱۰۔۲۴) ناگہاں رات کو یا دن کو ہمارا حکم عذاب آپہنچا۔اور کبھی بَیَاتٌ کے مقابلہ میں استعمال ہوتا ہے۔جیسے (اِنۡ اَتٰىکُمۡ عَذَابُہٗ بَیَاتًا اَوۡ نَہَارًا) (۱۰۔۵۰) تو اگر اس کا عذاب تم پر ناگہاں آجائے رات کو یا دن کو۔ رَجُلٌ نَھِرٌ:دن کو لوٹ مارنے والا۔ اَلنَّھَارُ:حباری کا بچہ۔ اَلْمَنْھَرَۃٌ:آبادی کے درمیان کھلی جگہ کو کہتے ہیں جیسے وہ جگہ جہاں کوڑا کرکٹ ڈالا جاتا ہے۔ اَلنَّھْرُ وَالْاِنْتِھَارُ:سختی سے جھڑکنا۔قرآن پاک میں ہے:۔ (فَلَا تَقُلۡ لَّہُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنۡہَرۡہُمَا ) (۱۷۔۲۳) تو ان کو اف تک نہ کہنا اور نہ انہیں جھڑکنا۔ (وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنۡہَرۡ) (۹۳۔۱۰) اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
وَالنَّهَارِ | سورة سبأ(34) | 33 |
وَالنَّهَارِ | سورة حم السجدہ(41) | 38 |
وَالنَّهَارِ | سورة الجاثية(45) | 5 |
وَالنَّهَارِ | سورة الشمس(91) | 3 |
وَالنَّهَارِ | سورة الليل(92) | 2 |
وَالنَّھَارِ | سورة آل عمران(3) | 190 |
وَاَنْهٰرًا | سورة الرعد(13) | 3 |
وَاَنْهٰرًا | سورة النحل(16) | 15 |
وَاَنْهٰرٌ | سورة محمد(47) | 15 |
وَاَنْهٰرٌ | سورة محمد(47) | 15 |
وَاَنْهٰرٌ | سورة محمد(47) | 15 |
وَّنَهَرٍ | سورة القمر(54) | 54 |
وَّنَهَارًا | سورة نوح(71) | 5 |