اَلْقَسْرُ (ن) کے معنی غلبہ اور تسلط کے ہیں۔ قَسَرْتُہٗ وَاقْتَسَرْتُہٗ: میں نے اسے مجبور کیا۔ اسی سے اَلْقَسْوَرَۃُ ہے جس کے معنی شیر کے ہیں نیز تیرانداز اور شکاری کو بھی قسورۃ کہتے ہیں چنانچہ آیت کریمہ: (فَرَّتۡ مِنۡ قَسۡوَرَۃٍ ) (۷۴:۵۱) یعنی شیر سے ڈرکر بھاگ جاتے ہیں۔ میں بعض نے کہا ہے کہ قَسْوَرَۃ سے مراد شیر ہے اور بعض نے تیرانداز اور بعص نے شکاری مراد لیا ہے۔(1)
Words | Surah_No | Verse_No |
قَسْوَرَةٍ | سورة المدثر(74) | 51 |