Blog
Books
Search Quran
Lughaat

ثَجَّ (ن) ثُجُوْجًا اَلْمَائُ: پانی کا زور سے بہنا یا برسنا محاورہ ہے: اَتَی الْوَادِیْ بِثَجِیْجِہٖ: زبردست سیلاب آنا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَّ اَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ) (۷۸:۱۴) اور نچڑے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا۔ حدیث میں ہے(1) (۵۰) اَفْضَلُ الْحَجِّ الْعَجُّ وَالثَّجُّ یعنی افضل حج وہ ہے، جس میں زور زور سے لبیک پکارا جائے اور کثرت سے قربانی کا خون بہایا جائے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
ثَجَّاجًا سورة النبأ(78) 14