اَلْحَدِیْقَۃُ: (مرغزار) وہ قطعہ زمین جس میں پانی جمع ہو اور ہیئت و صورت اور پانی کے ہونے کی وجہ سے اسے حَدَقَۃُ الْعَینِ (آنکھ کی پتلی) کے ساتھ تشبیہ دے کر اس پر یہ لفظ بولا جاتا ہے۔ اس کی جمع حَدَائِقَ آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (حَدَآئِقَ ذَاتَ بَہۡجَۃٍ ) (۲۷:۶۰) سرسبز باغ۔ اور حَدَقَۃٌ کی جمع حِدَاقٌ وَاَحْدَاقٌ آتی ہے حَدَّقَ النَّظْرُ: گھور کر دیکھنا نظر جما کر دیکھنا۔ حَدَقُوا بِہٖ وَاَحْدَقُوا۔ انہوں نے اس کے گرد احاطہ کرلیا یہ معنی بھی حَدَقَۃُ الْعَیْنِ کے گھمانے سے لئے گئے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
حَدَاۗىِٕقَ | سورة النمل(27) | 60 |
حَدَاۗىِٕقَ | سورة النبأ(78) | 32 |
وَّحَدَاۗىِٕقَ | سورة عبس(80) | 30 |