اَلْکَدَرُ کے معنیہ کسی چیز میں گدلا پن کے ہیں اور یہ صَفَائٌ (صفائی) کی ضد ہے ،مثلاً:عَیْشُ کَدِرٌ۔تیرہ زندگی۔اَلْکُدْرَۃُ کے معنی بھی گدلاپن کے ہیں مگر اس کا استعمال خصوصیت کے ساتھ رنگ میں ہوتا ہے اور کَدُوْرَۃُ کا پانی اور زندگی میں ۔ اَلْاِنْکِدَارُ: (افتعال) اس تغیر کو کہتے ہیں جو کسی چیز کے بکھر جانے سے واقع ہوتا ہے۔قرآن پاک میں ہے۔ (وَ اِذَا النُّجُوۡمُ انۡکَدَرَتۡ ۪) (۸۱۔۲) اور جب ستارے بکھر کر بے نور ہوجائیں گے۔ (اِنْکَدَرَ الْقَوْمُ عَلٰی کَذَا:قوم بکھر کر اس پر ٹوٹ پڑی۔
Words | Surah_No | Verse_No |
انْكَدَرَتْ | سورة التكوير(81) | 2 |