Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْعَشْرَۃُ: دس۔ اَلْعُشْرُ: دسواں حصہ اَلْعِشْرُوْنَ: بیسواں اَلْعِشْرُ: (مویشیوں کا دسویں دن پانی پر وارد ہونا) قرآن پاک میں ہے۔ (تِلۡکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ ) (۲:۱۹۶) یہ پورے دس ہوئے۔ (عِشۡرُوۡنَ صٰبِرُوۡنَ ) (۸:۶۵) بیس آدمی ثابت قدم۔ (تسعۃ عشر) (۵۴:۳۰) انیس (داروغے) عَشَرْتُھُمْ اَعْشِرُھُمْ: میں ان میں دسواں بن گیا۔ عَشَرَھُمْ: ان سے عُشرْ: یعنی مال کا دسواں حصہ وصول کیا۔ عَشَرْتُھُمْ: میں نے ان کے مویشی دس بنادئیے یعنی پہلے نو تھے ان میں ایک اور شامل کرکے دس بنادیا مِعْشَارُ الشَّیْئِ دسواں حصہ۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ مَا بَلَغُوۡا مِعۡشَارَ مَاۤ اٰتَیۡنٰہُمۡ ) (۳۴:۴۵) اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا تھا یہ اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے۔ نَاقَۃٌ عَشْرَائُ: دس ماہ کی حاملہ اونٹنی اس کی جمع عِشَارٌ آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ اِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ ) (۸۱:۴) اور جب دس ماہ گابھن (حاملہ) اونٹنیاں بیکار ہوجائیں گی۔ جَاؤُ عُشَارَیٰ وہ دس دس افراد پر مشتمل ٹولیاں بن کر آئے۔ اَلْعُشَارِیُّ: ہر وہ چیز جو دس ہاتھ لمبی ہو۔ اَلْعِشْرُ: اونٹوں کو پانی نہ پلانے کی مدت (نو دن)۔ اِبِلٌ عَوَاشِرُ: نو دن کے پیاسے اونٹ۔ قَدْحٌ اِعْشَارٌ: ٹوٹا ہوا پیالہ۔ دراصل اَعْشَارٌ کا لفظ اس چیز پر بولا جاتا ہے جو ٹوٹ کر دس ٹکڑے ہوگیا ہو اسی سے شاعر نے بطور استعارہ کیا ہے۔(1) (الطویل) (۳۱۱) بِسَھْمَیْکِ فِیْ اَعْشَارِ قَلْبٍ مُّقَتَّلِ تم اپنی (نگاہوں) کے دونوں تیر میرے شکستہ دل کے ٹکڑوں پر (مارنا چاہتی ہو۔) اَلْعَشُوْرُ: کے معنی گدھے کی آواز کے ہیں کیونکہ گدھا جب آواز کرتا ہے تو دس مرتبہ آواز کرتا یہ۔ اَلْعَشِیْرَۃُ انسان کے باپ کی طرف سے قریی رشتہ دار پر مشتمل جماعت۔ کیونکہ ان سے انسان کثرت عدد حاصل کرتا یہ۔ گویا کہ وہ اس کے لیے بمنزلہ عدد کامل کے ہیں کیونکہ عَشَرۃٌ کا عدد ہی کامل ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ اَزۡوَاجُکُمۡ وَ عَشِیۡرَتُکُمۡ ) (۹:۲۴) اور عورتیں اور خاندان کے آدمی۔ لہٰذا عَشِیْرَۃٌ انسان کے رشتہ داروں کی اس جماعت کا نام ہے جن سے انسان کثرت (قوت) حاصل کرتا ہے۔ عَاشَرْتُہٗ کے معنی ہیں کہ میں رشتہ دامادی میں اس کے لیے بمنزلہ عَشَرَۃ کے ہوگیا۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ عَاشِرُوۡہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ) (۴:۱۹) اور ان کے ساتھ اچھی طرح سے رہو سہو۔ اَلْعَشِیْرُ: مل جل کر رہنے والا خواہ رشتہ دار ہو یا اجنبی۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْعَشِيْرُ سورة الحج(22) 13
الْعِشَارُ سورة التكوير(81) 4
بِعَشْرٍ سورة الأعراف(7) 142
بِعَشْرِ سورة هود(11) 13
عَشَرَ سورة المائدة(5) 12
عَشَرَ سورة التوبة(9) 36
عَشَرَ سورة يوسف(12) 4
عَشَرَ سورة المدثر(74) 30
عَشَرَةٌ سورة البقرة(2) 196
عَشَرَةِ سورة المائدة(5) 89
عَشِيْرَتَكَ سورة الشعراء(26) 214
عَشِيْرَتَهُمْ سورة المجادلة(58) 22
عَشْرًا سورة طه(20) 103
عَشْرًا سورة القصص(28) 27
عَشْرٍ سورة الفجر(89) 2
عَشْرَةَ سورة البقرة(2) 60
عَشْرَةَ سورة الأعراف(7) 160
عَشْرَةَ سورة الأعراف(7) 160
عَشْرُ سورة الأنعام(6) 160
عِشْرُوْنَ سورة الأنفال(8) 65
مِعْشَارَ سورة سبأ(34) 45
وَعَاشِرُوْھُنَّ سورة النساء(4) 19
وَعَشِيْرَتُكُمْ سورة التوبة(9) 24
وَّعَشْرًا سورة البقرة(2) 234
يٰمَعْشَرَ سورة الأنعام(6) 128
يٰمَعْشَرَ سورة الأنعام(6) 130
يٰمَعْشَرَ سورة الرحمن(55) 33