اَلسَّطْحُ: مکان کے اوپر کے حصے، یعنی چھت کو کہتے ہیں اور سَطَحْتُ الْبَیْتَ کے معنیٰ چھت ڈالنے کے ہیں۔ لیکن سَطَحْتُ الْمَکَانَ کے معنیٰ کسی جگہ کو چھت کی طرح ہموار کرنے کے بھی ہوتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اِلَی الۡاَرۡضِ کَیۡفَ سُطِحَتۡ ) (۸۹:۲۰) اور زمین کی طرف (نہیں دیکھتے) کہ کس طرح بچھائی گئی۔ اِنْسَطَحَ الرُّجُلُ کے معنیٰ چٹ لیٹنے کے ہیں اور (بنی ذنب کے) ایک کاہن کا نام سَطِیحٌ مشہور ہوگیا تھا کیونکہ وہ زمانت (کی مرض میں مبتلا ہونے) کے باعث زمین پر پڑا رہتا تھا۔ اَلمِسْطَحُ: خیمہ کا ستون جس پر خیمہ نصب کیا جاتا ہے۔ سَطَحْتُ الثَّرِیْدَۃَ فِی الْقَصْعَۃِ: میں نے پیالہ ثرید کو پھیلایا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
سُطِحَتْ | سورة الغاشية(88) | 20 |