اَلنَّجْدُ کے معنی بلند اور سخت جگہ کے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (وَ ہَدَیۡنٰہُ النَّجۡدَیۡنِ) (۹۰:۱۰) اور اس کو (خیروشر کے) دونوں رستے بھی دکھادئیے۔ میں نَجْدَیْنِ کا لفظ حق و باطل، صدق و کذب اور حسن و قبیح، قول و عمل کے لیے بطور مثال ذکر کیا ہے اور بتایا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے یہ دونوں راستے واضح کردیے ہیں۔ جیسے فرمایا: (اِنَّا ہَدَیۡنٰہُ السَّبِیۡلَ) لایۃ (۷۶:۳) اور اسے رستہ بھی دکھایا۔ اَلنَّجْدُ: (ایضًا) ایک علاقے کا نام ہے اور اَنْجَدَہٗ کے معنی نجد کا قصد کرنے کے ہیں۔ اور رَجُلٌ نَجِدٌ وَنَجِیْدٌ وَنَجْدٌ کے معنی مشہور طاقتور اور بہادر آدمی کے ہیں۔ اور اِسْتَنْجَدَہٗ فَاَنْجَدَنِیْ کے معنی ہیں: میں نے اس سے فریاد کی تو اس نے بہادری اور قوت سے میری مدد کی اور کبھی اِسْتَنْجَدَ فُلَانٌ کے معنی قوی ہونا کے بھی آجاتے ہیں۔ اور تکلیف زدہ اور مغلوب آدمی کو مَنْجُوْدٌ کہا جاتا ہے۔ گویا وہ نَجْدَہٌ یعنی شدت میں گرفتار ہے۔ اَلنَّجْدُ: (ایضًا) پسینہ۔ نَجَدَہُ الدَّھْرُ کے معنی کسی کو قوی کردینے کے ہیں۔ گویا وہ تجربہ حاصل کرکے قوی ہوگیا۔(1) اسی سے ُلَانٌ ابْنُ نَجْدَۃَ کَذَا کا محاورہ ہے یعنی وہ اس کام میں ماہر ہے۔ اَلنِّجَادُ: مکان کی آراستگی کا سامان یہ (نَجَدَ) کی جمع ہے۔ نَجَّادٌ فرش ساز و آنچہ بستر وبالین دوزد۔ نِجَادُ السَّیْفِ: تلوار لٹکانے کا پر تلہ۔ اَلنَّاجُوْدُ: شراب صاف کرنے کی صافی۔ راؤدق۔
Words | Surah_No | Verse_No |
النَّجْدَيْنِ | سورة البلد(90) | 10 |