اَلْعَدَس: مسور کو کہتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ عَدَسِہَا وَ بَصَلِہَا) (۲:۶۱) اور مسور اور پیاز۔ اور عَدَسَۃٌ ایک قسم کی پھنسی ہے جو مسور کی شکل پر ہوتی ہے اور عس (اسم صوت) خچر وغیرہ کو ہانکنے کی آواز کو کہتے ہیں۔ اسی سے عَدَسَ فِی الْاَرْضِ وَھُوَ عَدُوْسٌ کا محاورہ ہے جس کے معنی زمین میں جانے کے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
وَعَدَسِهَا | سورة البقرة(2) | 61 |