۔ (۹۹۷۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْروٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((ثَلَاثٌ اِذَا کُنَّ فِیْ الرِجَّالِ، فَھُوَ الْمُنَافِقُ الْخَالِصُ، اِنْ
حَدَّثَ کَذَبَ، وَاِنْ وَعَدَ اَخْلَفَ، وَاِنِ ائْتُمِنَ خَانَ، وَمَنْ کَانَتْ فِیْہِ خَصْلَۃٌ مِنْھُنَّ لَمْ یَزَلْیَعْنِیْ فِیْہِ خَصْلَۃٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتّٰییَدَعَھَا۔)) (مسند احمد: ۶۸۷۹)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین خصلتیں ہیں، جب وہ کسی آدمی میں پائی جائیں گی تو وہ خالص منافق ہو گا، جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو اس کی مخالفت کرے اور جب اس کو امین بنایا جائے تو وہ خیانت کرے، اور جس فرد میں ان میں ایک خصلت ہو گی تو اس میں وہ دراصل نفاق کی خصلت ہو گی،یہاں تک کہ وہ اس کو ترک کر دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9977)