۔ (۱۰۰۲)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَخْبِرْنِیْ بِمَا افْتَرَضَ اللّٰہُ عَلَیَّ مِنَ الصَّلَاۃِ، فَقَالَ: ((اِفْتَرَضَ اللّٰہُ عَلٰی عِبَادِہِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا۔)) قَالَ: ھَلْ عَلَیَّ قَبْلَہُنَّ أَوْ بَعْدَہُنَّ؟ قَالَ: ((اِفْتَرَضَ اللّٰہُ عَلٰی عِبَادِہِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا۔)) قَالَہَا ثَلَاثًا، قَالَ: وَالَّذِیْ بَعَثَکَ بِالْحَقِّ! لَا أَزِیْدُ فِیْہِنَّ شَیْئًا وَلَا أَنْقُصُ مِنْہُنَّ شَیْئًا، قَالَ: فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((دَخَلَ الْجَنَّۃَ اِنْ صَدَقَ۔)) (مسند أحمد: ۱۳۸۵۱)
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے مجھ پر جو نمازیں فرض کی ہیں، مجھے ان کے بارے میں بتلائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ اس نے کہا: کیا مجھ پر اِن سے پہلے یا اِن کے بعد بھی کوئی نماز فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ تین دفعہ ارشاد فرمایا، پھر اس بندے نے کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ مین میری جان ہے! نہ میں ان میں کسی چیز کی زیادتی کروں گا اور نہ کمی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ سچا ہے تو جنت میں داخل ہو جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1002)