۔ (۹۹۸۴)۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((ثَلَاثَۃٌ لَا یُکَلِّمُھُمُ اللّٰہُ وَلَا یُزَکِّیْھِمْ وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ۔)) قَالَ:
قُلْتُ: یَارَسُوْلُ اللّٰہِ! مَنْ ھُمْ خَسِرُوْا وَخَابُوْا قَالَ: فَاَعَادَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: ((الْمُسْبِلُ، وَالْمُنْفِقُ سِلْعَتَہُ بِالْحَلْفِ الْکَاذِبِ اَوِ الْفَاجِرِ، وَالْمَنَّانُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۴۴)
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تین افراد سے نہ کلام کرے گا، نہ ان کو پاک صاف کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں؟یہ تو خسارہ پانے والے اور ناکام ہونے والے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار وہی بات دوہرائی اور پھر فرمایا: کپڑے کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا، جھوٹی قسم اٹھا کر سامان فروخت کرنے والا اور احسان جتلانے والا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9984)