۔ (۱۰۰۱۲)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : یَنْھٰی عَنْ صِیَامِیَوْمَیْنِ، وَعَنْ صَلَاتَیْنِ، وَعَنْ نِکَاحَیْنِ، سَمِعْتُہُ یَنْھٰی عَنِ الصَّلَاۃِ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتّٰی تَغْرِبَ الشَّمْسُ، وَعَنْ صِیَامِیَوْمِ الْفِطْرِ وَالْاَضْحٰی، وَاَنْ یُجْمَعَ بَیْنَ الْمَرْاَۃِ وَخَالَتِھَا، وَبَیْنَ الْمَرْاَۃِ وَعَمَّتِھَا۔ (مسند احمد: ۱۱۶۶۰)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو دنوں کے روزے سے، دو نمازوں سے اور دو قسم کے نکاحوں سے منع فرمایا، اس کی تفصیلیہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب تک اور نماز عصر کے بعد غروبِ آفتاب تک نماز پڑھنے سے، عید الفطر اور عید الاضحی کے روزوں سے اور بھانجی اور اس کی خالہ کو اور بھتیجی اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنے سے منع فرمایا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10012)