۔ (۱۰۰۱۶)۔ عَنْ اَبِیْ رَیْحَانَۃَ، اِنَّہُ قَالَ:
بَلَغَنَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : نَھٰی عَنِ الْوَشْرِ، وَالْوَشْمِ، وَالنَّتْفِ، وَالْمُشَاغَرَۃِ، وَالْمُکَامَعَۃِ، وَالْوِصَالِ، وَالْمُلَامَسَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۷۳۴۰)
۔ سیدنا ابو ریحانہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان امور سے منع فرمایا ہے: دانتوں کو باریک کرنا، تل بھرنا، بالوں کو اکھاڑنا، شغار، مرد کا مرد کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹنا، عورت کے بال کے ساتھ مزید بال ملانا اور بیع ملامسہ۔
Musnad Ahmad, Hadith(10016)