۔ (۱۰۰۲۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا اَحَدَ اَغْیَرُ مِنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، فَلِذٰلِکَ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ، مَاظَھَرَ مِنْھَا وَمَابَطَنَ، وَلَا اَحَدَ اَحَبُّ اِلَیْہِ الْمَدْحُِ مِنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۳۶۱۶)
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بھی اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیرت مند نہیں ہے، اسی لیے اس نے ظاہر ی اور باطنی ہر قسم کی بری چیزکو حرام قرار دیا ہے اور کوئی بھی ایسا نہیں ہے، جس کو اللہ تعالیٰ کی بہ نسبت تعریف زیادہ پسند ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(10027)