۔ (۱۰۰۳۲)۔ عَنْ اَبِیْ بَکْرِ بْنِ زُھَیْرِ نِ الثَّقَفِیِّ، عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِالنَّبَائَۃِ اَوِ النَّبَاوَۃِ (شَکَّ نَافِعٌ) مِنَ الطَّائِفِ وَھُوَ یَقُوْلُ : ((یَا اَیُّھَا النَّاسُ اِنَّکُمْ تُوْشِکُوْنَ اَنْ تَعْرِفُوْا اَھْلَ الْجَنّۃِ مِنْ اَھْلِ النَّارِ، اَوْ قَالَ: خِیَارَکُمْ مِنْ شِرَارِکُمْ۔)) قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ: بِمَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِِ!؟ قَالَ: ((بِالثَّنَائِ السَّيِّئِ وَالثَّنَائِ الْحَسَنِ، وَاَنْتُمْ شُھْدَائُ اللّٰہِ بَعْضُکُمْ عَلَی بَعْضٍ۔)) (مسند احمد: ۱۵۵۱۸)
۔ سیدنا زہیر ثقفی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے طائف میں نباوہ مقام پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: لوگو! بیشک قریب ہے کہ تم جنت والوں اور جہنم والوں یا نیکوکاروں اور بدکاروں کو پہچان لو۔ ایک بندے نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ کیسے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بری اور اچھی تعریف کے ذریعے، دراصل تم ایک دوسرے پر گواہی دینے میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(10032)