۔ (۱۰۰۴۰)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، عَنْ اَبِیْ مَعْمَرٍ قَالَ: قَامَ رَجُلٌ یُثْنِیْ عَلٰی اَمِیْرٍ مِنَ الْاُمَرَائِ فَجَعَلَ الْمِقْدَادُ یَحْثِیْ فِیْ وَجْھِہِ التُّرَابَ وقَالَ: اَمَرَنَارَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَنْ نَحْثِیَ فِیْ وُجُوْہِ الْمَدَّاحِیْنَ التُّرَابَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۳۲۹)
۔ ابو معمر کہتے ہیں: ایک آدمی کھڑا ہوا اور وہ ایک امیر کی تعریف کرنے لگا، اُدھر سے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے اس کے چہرے پر مٹی پھینکنا شروع کر دی اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم تعریف کرنے والوں کے چہروں پر مٹی پھینکیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10040)