۔ (۱۰۰۴۴)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ شِبْلٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ الْفُسَّاقَ ھُمْ اَھْلُ النَّارِ۔)) قِیْلَ: یارَسُوْلَ اللّٰہِ! وَمَنِ الْفُسَّاقُ؟ قَالَ: ((النِّسَائُ۔)) وقَالَ رَجُلٌ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَوْ لَسْنَ اُمَّھَاتِنَا وَاَخَوَاتِنَا وَاَزْوَاجَنَا قَالَ: ((بَلٰی، وَلٰکِنَّھُنَّ اِذَا اُعْطِیْنَ لَمْ یَشْکُرْنَ، وَاِذَا ابْتُلِیْنَ لَمْ یَصْبِرْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۷۵۳)
۔ سیدنا عبد الرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ ہے مروی سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک فاسق لوگ جہنمی ہیں۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! فاسق لوگ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورتیں۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیویاں نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں، لیکن جب ان کو دیا جاتا ہے تو وہ شکر ادا نہیں کرتیں اور جب ان کو آزمایا جاتا ہے تو وہ صبر نہیں کرتیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10044)