Blog
Books



۔ (۱۰۰۴۶)۔ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: کُنَّا مَعَ عَمْرِوبْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، فِیْ حَجٍّ حَتّٰی اِذَا کُنَّا بِمَرِّالظُّھْرَانِ فَاِذَا اِمْرَاَۃٌ فِیْ ھَوْدَجِھَا، (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَاِذَا اِمْرَاَۃٌ فِیْیَدَیْھَا حَبَائِرُھَا وَخَوَاتِیْمُھَا) قَدْ وَضَعَتْ یَدَیْھَا عَلٰی ھَوْدَجِھَا قَالَ: فَمَالَ فَدَخَلَ الشِّعْبَ، فَدَخَلْنَا مَعَہُ، فَقَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ ھٰذَا الْمَکَانِ فَاِذَا نَحْنُ بِغِرْبَانٍ کَثِیْرَۃٍ فِیْھَا غُرَابٌ اَعْصَمُ، اَحْمَرُ الْمِنْقَارِ، وَالرِّجْلَیْنِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَدْخُلُ الْجَنّۃَ مِنَ النِّسَائِ اِلَّا مِثْلُ ھٰذَا الْغُرَابِ فِیْ ھٰذِہِ الْغِرْبَانِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۸۰)
۔ عمارہ بن خزیمہ کہتے ہیں: ہم سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ سفرِ حج میں تھے، جب ہم مر ظہران مقام پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک عورت اپنے کجاوے میں تھی، ایک روایت میں ہے: ایک خاتون کے ہاتھ مزین تھے اور اس نے انگوٹھیاں پہنی ہوئی تھیں اور اس نے اپنے ہاتھوں کو کجاوے پر رکھا ہوا تھا، پھر سیدنا عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ایک طرف مڑے اور گھاٹی میں داخل ہو گئے، پس ہم بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ داخل ہو گئے، پھر انھوں نے کہا: ہم اس مقام میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، ہم نے اچانک بہت زیادہ کوے دیکھے، ان میں ایک کوا سرخ چونچ اور سرخ پائوں والا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عورتیں جنت میں داخل نہیں ہوں گی، مگر سرخ چونچ اور سرخ پائوں والے کوے کی طرح بہت کم۔
Musnad Ahmad, Hadith(10046)
Background
Arabic

Urdu

English