۔ (۱۰۰۶۱)۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ، اَنَّ رَجُلًا مِنْ اَھْلِ الصُّفَّۃِ تُوُفِّیَ وتَرَکَ دِیْنَارًا، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَہُ: ((کَیَّۃٌ۔)) قَالَ: ثُمَّ تُوُفِّیَ
آخَرُ فَتَرَکَ دِیْنَارَیْنِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَوُجِدَ فِیْ مِئْزَرِہِ دِیْنَارَانِِ) فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((کَیَّتَانِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۵۲۵)
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اہل صفہ میں ایک آدمی ایک دینار چھوڑ کر فوت ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: یہ ایک داغ ہے۔ پھر ایک اور آدمی دو دینار چھوڑ کر فوت ہو گیا، ایک روایت میں ہے: اس کے ازار میں دو دینار پائے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: یہ دو داغ ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10061)