۔ (۱۰۰۶۳)۔ عَنْ اَبِیْ سَلَمَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَتْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ مَرَضِہِ الّذِیْ مَاتَ فِیْہِ : ((یَاعَائِشَۃُ! مَافَعَلَتِ الذَّھَبُ؟ ۔)) فَجَائَ تْ مَابَیْنَ الْخَمْسَۃِ اِلَی السَّبْعَۃِ اَوِ الثَّمَانِیَۃِ اَوِ التِّسْعَۃِ فَجَعَلَ یُقَلِّبُھَا بِیَدِہِ و یَقُوْلُ : ((مَاظَنُّ مُحَمَّدٍ بِاللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ لَوْ لَقِیَہُ وَھٰذِہِ عِنْدَہُ، اَنْفِقِیْھَا۔)) (مسند احمد: ۲۴۷۲۶)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مرض الموت کے دوران فرمایا: عائشہ! اس سونے کا کیا بنا؟ یہ سن کر سیدہ چھ سات یا آٹھ یا نو دینار نکال لائیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھ سے ان کو الٹ پلٹ کرنے لگے اور فرمایا: محمد کا اللہ کے بارے میں کیا گمان ہو گا، اگر وہ اس کو اس حال میں ملے کہ یہ دینار اس کے پاس ہوں، ان کو خرچ کر دو۔
Musnad Ahmad, Hadith(10063)