Blog
Books



۔ (۱۰۰۸۲)۔ عَنْ جَابِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَتَی الْعَالِیَۃَ فَمَرَّ بِالسُّوْقِ فَمَرَّ بِجَدْیٍ اَسَکَّ مَیِّتٍ فَتَنَاوَلَہُ فَرَفَعَہُ ثُمَّ قَالَ: ((بِکَمْ تُحِبُّوْنَ اَنَّ ھٰذَا لَکُمْ۔)) قَالُوْا: مَانُحِبُّ اَنَّہُ لَنَا بِشَیْئٍ، وَمَا نَصْنَعُ بِہٖ؟قَالَ: ((بِکَمْتُحِبُّوْنَاَنَّہُلَکُمْ؟)) قَالُوْا: وَاللّٰہِ! لَوْکَانَحَیًّا لَکَانَ عَیْبًا فِیْہِ اَنَّہُ اَسَکُّ، فَکَیْفَ وَھُوَ مَیِّتٌ، قَالَ: ((فَوَاللّٰہِ! لَلدُّنْیَا اَھْوَنُ عَلَی اللّٰہِ مِنْ ھٰذَا عَلَیْکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۹۹۲)
۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بالائی علاقے میں تشریف لائے اور وہاں چھوٹے چھوٹے کانوں والے بکری کے ایک مردار بچے کے پاس سے گزرے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس بچے کو پکڑا اور بلند کیا اور پھر فرمایا: تم اس کو کتنی قیمت کے عوض لینا چاہو گے؟ لوگوں نے کہا: ہم اس کے عوض کوئی چیز دینا بھی گوارا نہیں کریں گے، بھلا ہم نے اس کو کیا کرنا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھر فرمایا: تم اس کو کتنی قیمت کے عوض خریدنا چاہو گے؟ لوگوں نے کہا: اللہ کی قسم! اگر یہ زندہ ہوتا تو اس کو اس بنا پر معیوب سمجھا جاتا کہ اس کے کان چھوٹے چھوٹے ہیں، اب تو سرے سے ہے ہی مردہ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پس اللہ کی قسم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا اس سے بھی زیادہ حقیر ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10082)
Background
Arabic

Urdu

English