۔ (۱۰۰۸۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: مَرَّ بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَنَحْنُ نُصْلِحُ خُصًّالَنَا، فَقَالَ: ((مَاھٰذَا؟)) قُلْنَا: خُصًّا لَنَا وَھٰی فَنَحْنُ نُصْلِحُہُ قَالَ: فَقَالَ: ((اَمَا اِنَّ الْاَمْرَ اَعْجَلُ مِنْ ذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۶۵۰۲)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، جبکہ ہم اپنی ایک جھونپڑی کو مرمت کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا کر رہے ہو؟ ہم نے کہا: جییہ ہماری چھونپڑی کمزور ہو گئی تھی، اس کی مرمت کر رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک موت کا معاملہ اس سے جلدی آنے والا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10088)