۔ (۱۰۰۹۱)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَمَّا مَرَّ بِالْحِجْرِ قَالَ: ((لَا تَدْخُلُوْا مَسَاکِنَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا اِلَّا اَنْ تَکُوْنُوْا بَاکِیْنَ اَنْ یُصِیْبَکُمْ مَا اَصَابَھُمْ۔)) وَتَقَنَّعَ بِرِدَائِہِ وَھُوَ عَلَی الرَّحْلِ۔ (مسند احمد: ۵۷۰۵)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب حجر کے پاس سے گزرنے لگے تو فرمایا: ظلم کرنے والے لوگوں کی رہائش گاہوں میں نہ گھسو، مگر اس حال میں کہ تم رو رہے ہو، کہیں ایسا نہ ہو کہ جو عذاب ان کو ملا تھا، تم بھی اس میں مبتلا ہو جاؤ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر اوپر اوڑھ لی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10091)