Blog
Books



۔ (۱۰۱۰۲)۔ عَنْ اَبِیْ الطُّفَیْلِ، قَالَ: قُلْنَا لِعَلِیٍّ : اَخْبِرْنَا بِشَیْئٍ اَسَرَّہُ اِلَیْکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: مَا اَسَرَّ اِلَیَّ شَیْئًا کَتَمَہُ النَّاسَ، وَلٰکِنْ سَمِعْتُہُ یَقُوْلُ : ((لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللّٰہِ، وَلَعَنَ اللّٰہُ مَنْ آوٰی مُحْدِثًا، وَلَعَنَ اللّٰہُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَیْہِ، وَلَعَنَ اللّٰہُ مَنْ غَیَّرَ تُخُوْمَ الْاَرْضِ یَعْنِیْ الْمَنَارَ۔)) (مسند احمد: ۸۵۵)
۔ ابو طفیل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: ہمیں اس چیز کے بارے میں بتلاؤ جو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صرف آپ کوعطا کی ہو، انھوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے کوئی ایسی راز کی بات نہیں بتلائی، جس کو لوگوں سے چھپایا ہو، البتہ میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، جس نے غیر اللہ کے لیے ذبح کیا، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، جس نے بدعتی کو جگہ دی، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، جس نے اپنے والدین پر لعنت کی اور اللہ تعالیٰ اس پر بھی لعنت کرے، جس نے زمین کے نشانات کو بدل دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10102)
Background
Arabic

Urdu

English