۔ (۱۰۱۰۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ النَّبیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَلْعُوْنُ مَنْ سَبَّ اَبَاہُ، مَلْعُوْنٌ مَنْ سَبَّ اُمَّہُ، مَلْعُوْنٌ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللّٰہِ، مَلْعُوْنٌ مَنْ غَیَّرَ تُخُوْمَ الْاَرْضِ،
مَلْعُوْنٌ مَنْ کَمَہَ اَعْمٰی عَنْ طَرِیْقٍ، مَلْعُوْنٌ مَنْ وَقَعَ عَلیٰ بَھِیْمَۃٍ، مَلْعُوْنٌ مَنْ عَمِلَ بِعَمَلِ قَوْمِ لُوْطٍ۔)) (مسند احمد: ۱۸۷۵)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے باپ کو گالی دینے والا ملعون ہے، اپنی ماں کو برا بھلا کہنے والا ملعون ہے، غیر اللہ کے لیے ذبح کرنے والا ملعون ہے، زمین کے نشانات کو تبدیل کر دینے والا ملعون ہے، اندھے کو راستے سے بھٹکا دینے والا ملعون ہے، چوپائے سے بد فعلی کرنے والا ملعون ہے اور قوم لوط والا فعل کرنے والا بھی ملعون ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10105)