۔ (۱۰۱۰۸)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مُخَنَّثِی الرِّجَالِ الَّذِیْنَیَتَشَبَّھُوْنَ بِالنِّسَائِ، وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَائِ الْمُتَشَبِّھِیْنَ بِالرِّجَالِ، وَالْمُتَبَتِّلِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ الَّذِیْیَقُوْلُ : لَایَتَزَوَّجُ، وَالْمُتَبَتِّلَاتِ مِنَ النِّسَائِ، اللَّائِیْیَقُلْنَ ذٰلِکَ، وَرَاکِبَ الْفَلاۃِ وَحْدَہُ، فَاشْتَدَّ عَلٰی اَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَتَّی اسْتَبَانَ ذٰلِکَ فِیْ وُجُوْھِھِمْ وَقَالَ: اَلْبَائِتَ وَحْدَہُ۔ (مسند احمد: ۷۸۷۸)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے مخنث مردوں،مردوں سے مشابہت کرنے والی عورتوں اور تبتل اختیار کرنے والے ان مردوں اور عورتوں پر لعنت کی ہے، جو یہ کہتے ہیں کہ وہ شادی نہیں کریں گے، اور بیابان میں اکیلے سوار پر بھی لعنت کی،یہ باتیں صحابہ پر بڑی گراں گزریں،یہاں تک کہ ان کے چہروں سے واضح ہونے لگا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور اکیلا رات گزارنے والابھی ۔
Musnad Ahmad, Hadith(10108)