۔ (۱۰۱۵)۔عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((مَنْ أَتَمَّ الْوُضُوْئَ کَمَا أَمَرَہُ اللّٰہُ فَالصَّلَوَاتُ الْمَکْتُوْبَاتُ کَفَّارَاتٌ لِمَا بَیْنَہُنَّ)) (مسند أحمد: ۴۰۶)
سیدنا عثمان بن عفانؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق وضو مکمل کیا تو فرضی نمازیں اپنے مابین ہونے والے گناہوں کا کفارہ بننے والی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1015)