۔ (۱۰۱۱۰)۔ حَدَّثَنَا اَبُوْ سَعِیْدٍ، ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ بُجَیْرٍ، ثَنَا سَیَّارٌ اَنَّ اَبَا اُمَامَۃَ رضی اللہ عنہ ذَکَرَ
اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((یَکُوْنُ فِیْ ھٰذِہِ الْاُمَّۃِ فِیْ آخِرِ الزَّمَانِ رِجَالٌ۔)) اَوْ قَالَ: ((یَخْرُجُ رِجَالٌ مِنْ ھٰذِہِ الْاُمَّۃِ فِیْ آخِرِ الزَّمَانِ مَعَھُمْ اَسْیَاطٌ کَاَنَّھَا اَذْنَابُ الْبَقَرِ، یَغْدُوْنَ فِیْ سَخَطِ اللّٰہِ، وَیَرُوْحُوْنَ فِیْ غَضَبِہٖ۔)) (مسنداحمد: ۲۲۵۰۲)
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آخری زمانے میں اس امت میں ایسے افراد ہوں گے کہ ان کے پاس گائیوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوں گے، وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں صبح کریں گے اور اس کے غصے میں شام۔
Musnad Ahmad, Hadith(10110)