۔ (۱۰۱۱۱)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَتَّخِذُ عِنْدَکَ عَھْدًا لَنْ تُخْلِفَنِیْہِ، اِنّمَااَنَا بَشَرٌ فاَیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ آذَیْتُہُ اَوْ شَتَمْتُہُ اَوْ جَلَدْتُہُ اَوْ لَعَنْتُہُ، فَاجْعَلْھَا لَہُ صَلَاۃً وَزَکَاۃً وَقُرْبَۃً تُقَرِّبُہُ بِھَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) (مسند احمد: ۱۱۳۱۰)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! میں تجھ سے ایک معاہدہ لیتا ہوں، تو نے ہر گز اس کی مخالفت نہیں کرنی، میں صرف اور صرف ایک بشر ہوں، پس جس مؤمن کو میں تکلیف دوں، یا اس کو گالی دوں، یا اس کو کوڑے لگاؤں، یا اس پر لعنت کروں، پس تو اس چیز کو اس کے لیے رحمت، پاکیزگی اور تقرب کا ایسا سبب بنا کہ جس کے ذریعے تو اس کو قیامت کے دن اپنے قریب کر لے ۔
Musnad Ahmad, Hadith(10111)