۔ (۱۰۱۱۸)۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: خَرَجَ
رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَ غَزْوَۃِ تَبُوکَ قَالَ: فَبَلَغَہُ اَنَّ فِیْ الْمَائِ قِلَّۃً الَّذِیْیَرِدُہُ فَاَمَرَ مُنَادِیًا فَنَادٰی فِیْ النَّاسِ اَنْ لَا یَسْبِقْنِیْ اِلَی الْمَائِ اَحَدٌ، فَاَتَی الْمَائَ وَقَدْ سَبَقَہُ قَوْمٌ فَلَعَنَھُمْ۔ (مسند احمد: ۲۳۷۸۷)
۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوۂ تبوک کے موقع پر نکلے، جب راستے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کا علم ہوا کہ اس پانی میں قلت ہے، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وارد ہونے والے ہیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ یہ اعلان کرے کہ کوئی آدمی پانی کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سبقت نہ لے جائے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب پانی پر پہنچے تو دیکھا کہ کچھ افراد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سبقت لے جا چکے تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر لعنت کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(10118)