Blog
Books



۔ (۱۰۱۲۲)۔ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ: بَیْنَمَارَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ بَعْضِ اَسْفَارِہِ وَاِمْرَاَۃٌ مِنَ الْاَنْصَارِ عَلٰی نَاقَۃٍ فَضَجِرَتْ فَلَعَنَتْھَا، فَسَمِعَ ذٰلِکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((خُذُوْا مَا عَلَیْھَا وَدَعُوْھَا فَاِنَّھَا مَلْعُوْنَۃٌ۔)) قَالَ عِمْرَانُ: فَکَاَنِّیْ اَنْظُرُ اِلَیْھَا الْآنَ تَمْشِیْ فِیْ النَّاسِ مَا یَعْرِضُ لَھَا اَحَدٌ یَعْنِیْ النَّاقَۃَ۔ (مسند احمد: ۲۰۱۱۱)
۔ سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کسی سفر میں تھے، ایک انصاری خاتون ایک اونٹنی پر تھی، اس نے اس کو ڈانٹا اور اس پر لعنت کر دی، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ بات سنی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس اونٹنی پر جو سامان لدا ہوا ہے، وہ اتار لو اور اس کو چھوڑ دو، کیونکہ اس پر لعنت کر دی گئی ہے۔ سیدنا عمران ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: گویا کہ میں اب بھی اس اونٹنی کو دیکھ رہا ہوں، وہ لوگوں کے بیچ میں چل رہی تھی اور کوئی بھی اس کے درپے نہیں ہو رہا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10122)
Background
Arabic

Urdu

English