۔ (۱۰۱۲۵)۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُھَنِیِّ رضی اللہ عنہ ، لَعَنَ رَجُلٌ دِیْکًا صَاحَ عِنْدَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا تَلْعَنْہُ فَاِنَّہُ یَدْعُوْ اِلَی الصَّلَاۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۱۶۰)
۔ سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرغ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آواز نکالی، ایک آدمی نے اس وجہ سے اس پر لعنت کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: اس پر لعنت نہ کر، بیشکیہ نماز کے لیے بلاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10125)