۔ (۱۰۱۲۹)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا یَمْشِیَنَّ اَحَدُکُمْ اِلٰی اَخِیْہِ بِالسَّلَاحِ فَاِنَّہُ لَا یَدْرِیْ اَحَدُکُمْ لَعَلَّ الشَّیْطَانَیَنْزِعُ فِیْیَدِہِ فَیَقَعُ فِیْ حُفْرَۃٍ مِنْ نَّارٍ۔)) (مسند احمد: ۸۱۹۷)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی ہتھیار لے کر ہر گز اپنے بھائی کی طرف نہ جائے، کیونکہ وہ اس چیز کو نہیں جانتا کہ ہو سکتا ہے کہ شیطان اس کے ہاتھ سے کھینچ لے اور اس طرح وہ آگ کے گڑھے میں گر جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10129)